مجرمین کی فہرست میں بنگلہ دیشیوں پر ظلم کرنے والے ١٦ سوپاکستانی و مقامی لوگوں کے نام شامل ہیں
ڈھاکہ ۔ جنگی جرائم کے حقائق کا پتہ چلانے والی بنگلہ دیش کمیٹی نے 1971 ء کے دوران پاکستان کے صدر جنرل یحیٰی خان ‘ جنرل ٹکا خان ‘ جنرل امیر عبداللہ خان نیازی اور بنگلہ دیش کے سابق وزیر جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمان نظامی سمیت 1597 افراد کو جنگی جرائم کا مجرم قرار دیا ہے ان افراد کی فہرست آج جاری کی گئی ‘ جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ملک میں اعلٰی عدالت ہی کسی کو جنگی مجرم قرا ر دے سکتی ہے تفصیلات کے مطابق 1971 ء میںعام شہریوں کے قتل کی تحقیقات کے لیے جنگی جرائم کے حقائق کا پتہ چلانے والی خصوصی کمیٹی نے ان لوگوں کا پتہ چلا رہا ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کی جدوجہد کے دوران 1971 ء میں اس وقت کے مشرقی پاکستان کے حکام کی ایما پر عام شہریوں کا قتل عام کیا تھا اس ادارہ نے اس طرح کے جنگی مجرمین کی ایک فہرست جاری کی ہے ۔ اس فہرست میں بنگلہ دیش کے اعلٰی سیاسی قائدین اور پاکستانی فوجی عہدیداروں کے نام شامل ہیں۔ وار کرائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے 1593 جنگی مجرمین کے ناموںکی فہرست جاری کی ہے ۔ پاکستان کے فوجی حکمران جنرل یحیٰی خان نے اس وقت کے مشرقی پاکستان پر فوج کو یلغار کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ انتخابات میں مشرقی پاکستان کی بنگالی زبان بولنے والی اقلیت نے زبردست انتخابی کامیابی حاصل کی تھی ۔ حکومت کے مطابق 1971 ء میں مارچ اور دسمبر کے عرصے کے دوران مشرقی پاکستان کے مقامی لوگوں پر مظالم ڈھائے گئے ۔ جنگی جرائم کی فہرست میں پاکستانی فوج کے 369 عہدیداروں کے نام ہیں اور1238 وہ مقامی لوگ ہیں جنہوں نے پاکستانی فوج سے تعاون کیا تھا۔ اس فہرست میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما مطیع الرحمان نظامی اور ان کے ساتھیوں کے نام بھی شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کے ترجمان تسنیم عالم نے کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صرف ملک کی اعلٰی عدالت ہی کسی کو مجرم قرار دے سکتی ہے اس طرح کی کمیٹی کو کسی کو مجرم قرار دینے کا حق نہیں ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment