International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, April 5, 2008
سابق وزیر اعلی ڈاکٹرارباب غلام رحیم کی پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے ہاتھوں پٹائی ، افتتاحی اجلاس میں حلف نہ اٹھاسکے
کراچی ۔ سابق وزیرا علی سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے تشددکے باعث سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں حلف نہ اٹھاسکے ۔ سابق وزیرا علی سندھ ارباب غلام رحیم اپنے ساتھی ارکان کے ساتھ جب حلف اٹھانے کیلئے سندھ اسمبلی پہنچے تو پیپلزپارٹی کے ارکان نے ان کے خلاف نعرے بازی کی اس دوران وہ اسمبلی کی لابی میں داخل ہوئے اور وہ ایوان میں داخل ہونا چاہتے تھے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے انہیںروک دیا اور دھکے دئیے اسی اثناء میں چند کارکنوں نے ان کی قمیض بھی کھینچی اس دوران ایم کیوایم کے رکن اسمبلی سید سردار احمد باہر آئے اور انہوں نے پیر مظہر الحق اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو اس بابت سے آگاہ کیا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے ان دونوں ارکان نے آکر ارباب غلام رحیم کو تحفظ دیا اسی اثناء میں ارباب رحیم نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو آگاہ کیا جنہوں نے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور پھر پولیس افسران نے پہنچ کر انہیں حفاظتی حصار میں لے لیا اس دوران پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے توڑ پھوڑ بھی کی اور لابی کے دروازے توڑ دیئے اور ایوان میں داخل ہو کر نعرے بازی کی جنہیں سیکورٹی اسٹاف نے باہر نکالا ‘ ان مظاہرین کی قیادت حیدر آباد کے ڈاکٹر جاوید کررہے تھے جن کا ہاتھ شیشہ توڑنے کے دوران زخمی بھی ہوا اس موقع پر ’’ثناء نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ میں ان کا سیاسی مخالف کل بھی تھا اور آج بھی ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ مجھے قتل کردیا جائے میں نے ان کے کسی آدمی کو قتل تو نہیں کیا سیاسی مخالفت تو اس انداز میں وہ بھی سندھ کے مقدس ایوان میں استعمال کرنا قابل مذمت ہے اور یہ سندھ کی توہین ہے بعد ازاں سابق وزیرا علی سندھ پولیس کی حفاظت واپس چلے گئے اورا نہوں نے اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment