International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, April 5, 2008

بارہ مئی کے واقعات میں بظاہر مسلم لیگ( ق) اور ایم کیو ایم براہ راست ملوث ہیں۔چوہدری اعتزاز حسن




اسلام آباد۔ سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بارہ مئی کے واقعات میں بظاہر مسلم لیگ( ق) اور ایم کیو ایم براہ راست ملوث ہیں۔سانحے کے ذمہ داروں کے خلاف فوجداری مقدمہ بنتا ہے۔ اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔ مجھے لاہور اور راولپنڈی سے الیکشن میں حصہ لینے کی پیشکش ہے تاہم حتمی فیصلہ وکلاء قیادت سے مشاورت کے بعد کروں گا۔ انہوں نے یہ بات ایک نجی ٹی وی سیخصوصیگفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کو سابق حکمران جماعت کی جانب سے کراچی کی سڑکوں پر کنٹینر لگا کر راستے روکے گئے۔اس دوران تصادم میں پچاس قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں ان شہداء کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے کے ذمہ داروں کے خلاف فوجداری مقدمہ بنتا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ انہیں لاہور اور راولپنڈی سے الیکشن میں حصہ لینے کی پیشکش ہے تاہم وہ حتمی فیصلہ وکلاء قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ ججز کی بحالی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف نے چیف جسٹس سمیت عدلیہ کی بحالی کو اپنی ضد بنا لیا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ وکلاء پارلیمنٹ پر اعتماد کرتے ہیں لیکن اٹارنی جنرل کی مشاورت سے بننے والے کسی آئینی پیکج کو قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے ہی روز ججز کو رہا کرنے کا حکم دیا اور دوسرے اجلاس میں کہا کہ پارلیمنٹ پرا عتماد کریں اس لئے چیف جسٹس کے بار اسوسی ایشنز سے خطاب وقتی طور روک دیئے گئے ہیں۔

No comments: