اسلام آباد۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج حالیہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے قوم کی حمایت سے پوری طرح تیار ہے ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے کمانڈر کانفرنس کے افتتاحی خطاب میںک یا ۔ 61 وین فارمیشن کمانڈرز کانفرنس گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت شروع ہوئی ۔ کانفرنس میںکور کمانڈر ز پرنسپل سٹاف آفسرز اور فارمیشن کمانڈرز شرکت کررہے ہیں ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور تربیتی امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاک فوج حالیہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے قوم کی حمایت سے پوری طرح تیار ہے اور رہے گی۔ اس کے بعد کانفرنس شرکاء کو سلامتی کی صورت حال ‘ تربیت اور انتظامی امورپر جامع بریفنگ دی گئی ۔ بعدازاں ایک بامقصد غیر رسمی بحث و مباحثہ بھی ہوا ۔اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے کراچی کو آرمی سپورٹس ٹرافی دی ۔ کانفرنس کے دوسرے روز پیشہ وارانہ اہمیت کے دوسرے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ا گلے تین روز 23 اپریل سے 25 اپریل کے دوران سلیکشن بورڈ لیفٹیننٹ کرنل سے کرنل و بریگیڈیئر کے عہدوں پر ترقیوں کو حتمی شکل دے گا
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, April 22, 2008
پاک فوج اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے قوم کی حمایت سے پوری طرح تیار ہے ۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی
اسلام آباد۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج حالیہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے قوم کی حمایت سے پوری طرح تیار ہے ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے کمانڈر کانفرنس کے افتتاحی خطاب میںک یا ۔ 61 وین فارمیشن کمانڈرز کانفرنس گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت شروع ہوئی ۔ کانفرنس میںکور کمانڈر ز پرنسپل سٹاف آفسرز اور فارمیشن کمانڈرز شرکت کررہے ہیں ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور تربیتی امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاک فوج حالیہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے قوم کی حمایت سے پوری طرح تیار ہے اور رہے گی۔ اس کے بعد کانفرنس شرکاء کو سلامتی کی صورت حال ‘ تربیت اور انتظامی امورپر جامع بریفنگ دی گئی ۔ بعدازاں ایک بامقصد غیر رسمی بحث و مباحثہ بھی ہوا ۔اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے کراچی کو آرمی سپورٹس ٹرافی دی ۔ کانفرنس کے دوسرے روز پیشہ وارانہ اہمیت کے دوسرے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ا گلے تین روز 23 اپریل سے 25 اپریل کے دوران سلیکشن بورڈ لیفٹیننٹ کرنل سے کرنل و بریگیڈیئر کے عہدوں پر ترقیوں کو حتمی شکل دے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment