اسلام آباد۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں ججز کی بحالی کی قرار داد منظور ہوتے ہی وہ بحالی کے بارے میں ایگزیکٹو آڈر جاری کر دیں گے۔ قومی اسمبلی میں قرار داد ( جمعرات ) کوپیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ آئندہ ماہ سے ارکان کو ترقیاتی فنڈز کا اجراء شروع ہو جائے گا ۔ ارکان قومی اسمبلی میں کورم کا مسئلہ پیدا نہ ہونے دیں او رایوان میں اپنی بھرپور حاضری کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پی پی پی پی ، مسلم لیگ(ن) ، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے ایجنڈے اور ججز کی بحالی کی قرار داد سے متعلق امو رپر مشاورت کی گئی وزیراعظم نے کہاکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ججز کی بحالی کے حوالے سے معاملات طے ہو رہے ہیں ایگزیکٹو آرڈر اس وقت جاری کیاجائے گا جب دونوں جماعتوں کے قائدین اس معاملے پر متفق ہو جائیں گے تیس مئی سے قبل ارکان قومی اسمبلی سے دس لاکھ روپے مالیت کی ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں پارلیمانی پارٹی کو بتایا گیا کہ آئندہ 9دنوں میں ججز کی بحالی کے بارے قرار داد قومی اسمبلی میں پیش ہو جائے گی وزیراعظم نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ارکان ایوان میں اپنی بھرپور حاضری کو یقینی بنائیں اعلیٰ بیورو کریٹ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے معاملے کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہ معاملہ حکمران اتحاد کی کمیٹی طے کرے گی۔ حکمران اتحاد کی جانب سے طے شدہ تمام امور پر من و عن عملدرآمد ہو گا اجلاس کے بعد پی پی پی پی کے پارلیمانی سیکرٹری اظہار امروہی نے صحافیوں کو بتایاکہ وزیراعظم نے اعلان مری کے مطابق ججز کی بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے ارکان سے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ہیں انہوں نے بتایا کہ بعض اعلیٰ سرکاری حکام کی مدت ملازمت میں توسیع پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔انہوں نے بتایاکہ قومی اسمبلی میں ججز کی قرارداد چوبیس اپریل کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, April 22, 2008
قومی اسمبلی میں ججز کی بحالی کی قرار دادمنظور ہوتے ہی ایگزیکٹوآرڈر جاری کریں گے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں ججز کی بحالی کی قرار داد منظور ہوتے ہی وہ بحالی کے بارے میں ایگزیکٹو آڈر جاری کر دیں گے۔ قومی اسمبلی میں قرار داد ( جمعرات ) کوپیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ آئندہ ماہ سے ارکان کو ترقیاتی فنڈز کا اجراء شروع ہو جائے گا ۔ ارکان قومی اسمبلی میں کورم کا مسئلہ پیدا نہ ہونے دیں او رایوان میں اپنی بھرپور حاضری کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پی پی پی پی ، مسلم لیگ(ن) ، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے ایجنڈے اور ججز کی بحالی کی قرار داد سے متعلق امو رپر مشاورت کی گئی وزیراعظم نے کہاکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ججز کی بحالی کے حوالے سے معاملات طے ہو رہے ہیں ایگزیکٹو آرڈر اس وقت جاری کیاجائے گا جب دونوں جماعتوں کے قائدین اس معاملے پر متفق ہو جائیں گے تیس مئی سے قبل ارکان قومی اسمبلی سے دس لاکھ روپے مالیت کی ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں پارلیمانی پارٹی کو بتایا گیا کہ آئندہ 9دنوں میں ججز کی بحالی کے بارے قرار داد قومی اسمبلی میں پیش ہو جائے گی وزیراعظم نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ارکان ایوان میں اپنی بھرپور حاضری کو یقینی بنائیں اعلیٰ بیورو کریٹ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے معاملے کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہ معاملہ حکمران اتحاد کی کمیٹی طے کرے گی۔ حکمران اتحاد کی جانب سے طے شدہ تمام امور پر من و عن عملدرآمد ہو گا اجلاس کے بعد پی پی پی پی کے پارلیمانی سیکرٹری اظہار امروہی نے صحافیوں کو بتایاکہ وزیراعظم نے اعلان مری کے مطابق ججز کی بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے ارکان سے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ہیں انہوں نے بتایا کہ بعض اعلیٰ سرکاری حکام کی مدت ملازمت میں توسیع پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔انہوں نے بتایاکہ قومی اسمبلی میں ججز کی قرارداد چوبیس اپریل کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment