International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, April 22, 2008
مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے احتجاج پر مخدوم سید احمد محمود کابینہ سے فارغ
فیروزہ ۔مسلم لیگ ن کے شدید احتجاج پر مسلم لیگ فنکشنل کے ایم پی اے مخدوم سید احمد محمود کا نام پنجاب کابینہ سے نکال دیا گیا ہے ۔ صادق آباد سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری محمد شفیق اور پنجاب مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی نائب صدر اور مخصوص نشست پر ایم پی اے محترمہ زیب جعفر کو پنجاب کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے اس امر کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں کیا گیا ۔ مخدوم احمد محمود کے خلاف رحیم یار خاں ضلع میں مسلم لیگ ن نے دو ہفتوں سے احتجاج اور ریلوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے عہدیداران نے مسلم لیگ ن کے قائدین میاں محمد نواز شریف ، میاں شہباز شریف ، سردار ذوالفقار علی کھوسہ ، راجہ محمد اشفاق سرور، خواجہ سعد رفیق ، سردار دوست محمد کھوسہ کو ٹھوس دستاویزی ثبوت فراہم کئے تھے اور انہیں بتایا تھا کہ دور نظامت میں مخدوم احمد محمود نے ناصر ف ن لیگ کے کارکنان و عہدیداران کے خلاف انتقامی کارروائیں کیں بلکہ ان کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment