International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, April 22, 2008
وزیر اعظم آئندہ دو تین روز میں قومی اسمبلی سے قرار داد کی منظوری کے بعد ججز کی بحالی کا انتظامی حکم جاری کریں گے ‘ ترجمان مسلم لیگ (ن) صدیق الفاروق
اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ معزول ججز کی بحالی چند دنوں کی بات ہے ۔ قوم سے کئے گئے عہد کے مطابق اس معاملے میں سرخرو ہو گے ۔ عدلیہ کی بحالی کے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان پاکستان مسلم لیگ ( ن ) صدیق الفاروق نے پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد میں معزول ججز کی بحالی کے معاملے پر کوئی اختلافات نہیں ہیں بحالی کے حوالے سے قوم سے کئے گئے وعدہ کو پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر ججز کو غیر آئینی طریقے سے معزول کیا گیا ۔ حکمران اتحاد ججز کی بحالی کے لئے اقدامات کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 3 ‘ 4 روز میں قومی اسمبلی سے قرار داد کی منظوری کے بعد وزیر اعظم ججز کی بحالی کا ایگزیکٹو جاری کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد میں اہم قومی ایشوز پر یکسوئی پائی جاتی ہے ۔ قوم کی توقعات کے مطابق آگے بڑھیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment