آئینی ترمیم کی باتوں سے لگتا ہے پارلیمنٹ ججوں کو تحفظ دینے کو تیار نہیں
جج بحال نہ ہوئے تو جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی ہو جائیں گی
قومی اسمبلی فردِ واحد کے غیر آئینی حکم کو مسترد کیوں نہیں کر سکتی
سابق جسٹس کا کوئٹہ میں وکلاء سے خطاب
کوئٹہ ۔ سا بق جسٹس ر انا بھگوان داس نے کہا ہے کہ جسٹس افتخا ر چو ہدری کے بغیر دیگر ججو ں کی بحالی ملک اور آئین کی بد قسمتی ہو گی ۔آئینی ترمیم کی باتوں سے لگتا ہے پارلیمنٹ ججوں کو تحفظ دینے کو تیار نہیںجج بحال نہ ہوئے تو جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی ہو جائیں گی۔ کو ئٹہ میں وکلا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ غیر آئینی اقدا ما ت ختم کر نے کے لئے آئینی تر میم کی با تو ں سے لگتا ہے کہ پا رلیمنٹ ججو ں کو تحفظ دینے کے لئے تیا ر نہیں ہے۔جسٹس بھگوان داس نے سوال کیا کہ قومی اسمبلی فر د واحد کا غیر آئینی حکم کیو ں مستر د نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کہا کہ جسٹس افتخا ر چو ہد ری کے بغیر دیگر ججو ں کی بحالی ملک اور آئین کی بد قسمتی ہو گی جس سے جمہو ریت کی جڑ یں کھو کھلی ہو جا ئیں گی،ملک میں جمہوریت کے فروغ اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے معزول ججوں کی بحالی ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم معزول ججوں کے ساتھ ہے پاکستانی عوام کا مطالبہ بھی یہی ہے کہ انھیں اس ملک میں انصاف چاہیے اور یہ انصاف انھیں وہی عدلیہ دے سکتی ہے جس نے تمام فیصلے انصاف پر کیے۔انہوں نے کہا کہ ججوں کو معزول کر کے ملک کو بحران سے دوچار کیا گیا،اب مزید بحران سے بچنے کے لیے ججوں کا بحال ہونا ضروری ہو گیا ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment