International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, May 30, 2008
مہنگائی کی تلوار غریب عوام کی گردن کاٹنے کیلئے تیار ، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز مزید قیمتیں بڑھانے پر بضد
اسلام آباد ۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز مزید قیمتیں بڑھانے پر بضد ۔ مہنگائی کی تلوار غریب عوام کی گردن کاٹنے کیلئے تیار ۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز کی گزشتہ اٹھائیس ماہ میں 120ارب کی لوٹ مار ، ایل پی جی پروڈیوسرز نے 7ماہ میں 13ارب 36کروڑ 70لاکھ روپے کی ناجائز منافع خوری کی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اور (FPCCI) ایل پی جی زونل سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد عرفان کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز نے کم جون سے مزید قیمتیں بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے ۔ ایل پی جی پروڈیوسرز ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز آئے دن ریٹ میں اضافہ کر کے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ ایل پی جی پروڈیوسرز اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز نے اوگرا کے تمام رولز کو پامال کر دیا ہے اور اوگرا بے سروسامان لا چار ہے فائن گیس اور پی ایس او حکومت کے ذیلی ادارے ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر بلک سیل کے ذریعے بلیک مارکیٹنگ کروا رہے ہیں حکومت فوری اس کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہاکہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز نے گزشتہ اٹھائیس ماہ ستمبر 2004سے دسمبر 2008ء میں 120ارب جبکہ 17ماہ میں (Jan-07 to May-08)،13ارب 36کروڑ 70لاکھ روپے کا ریکارڈ ناجائز منافع عوام سے لوٹا انہوں نے کہاکہ حکومت لوٹ مار وصول کر کے عوام کو ریلیف دے اور آئندہ بجٹ میں ایل پی جی پروڈیو سرز قیمتیں 25000روپے فی میٹرک ٹن کی جائیں اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی بجٹ پرپوزلز پر غور کیا جائے تاکہ ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتیں کم ہوں اور لوگوں کو 40روپے فی کلو گیس دستیاب ہو
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment