International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, May 30, 2008
شہباز شریف کے حق میں حلقہ پی پی ١٠سے مزید ٥ امیدوار دستبردار ہو گئے ہیں
راولپنڈی۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے حق میں حلقہ پی پی 10-سے مزید5امیدوار دستبردار ہو گئے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی شہر یارریاض کے مطابق جمعہ کے روز اعزاز آصف ملک ، سردار نصیر احمد ، چوہدری شعبان ، چوہدری جمیل ، محمد اکرم نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے اپنی درخواستیں ریٹرننگ آفیسر مجاہد مستقیم کی عدالت میں جمع کروائیں اس موقع پر ایس ایم ایس کے مرکزی سنیئر نائب صدر ملک عدنان یعقوب ، رکن صوبائی اسمبلی شہر یار ریاض کے بھائی کاشف ریاض او رکارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ یاد رہے کہ جمعرات کو امن پارٹی کے امیدوار حاجی گلزار اعوان اور آزاد امیدوار میجر (ر) محمد رمضان نے بھی میاں شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی واپس لئے تھے اس طرح میاں شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے والے امیدواروں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ دریں اثناء احاطہ کچہری میں بات چیت کرتے ہوئے ملک اعزاز آصف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے آئین و قانون جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے دو ٹوک اور اصولی موقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان ، مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق سرور ، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار اور صوبائی اسمبلی کے رکن شہر یار ریاض کو اپنے ساتھیوں اور اپنی برادری کی طرف سے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment