International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 30, 2008

جاپان میں قدرتی پوست کی بہتات ، جاپانی حکومت پریشان ہو گئی

اباراکی ۔ جاپان کے قومی ٹیلی وژن چینل این ایچ پر پوست کے پھول دکھا کر لوگوں کو تاکید گی گئی ہے کہ اگر یہ پھول نظر آئیں تو اس کی فوراُ پولیس کو اطلاع کی جائے ۔اطلاعات کے مطابق جاپان کے علاقے اباراکی میں غیر متوقع طور پر جگہ جگہ پوست کے پودے نظر آئے ہیں ۔یاد رہے پوست کے پھول کو گل لالہ بھی کہا جاتا ہے ۔ رنگ برنگے گل لالہ اباراکی میں جگہ جگہ کھلے نظر آرہے ہیں ۔جس سے جاپانی حکومت پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے اور حکومتی لوگ اس کو تلف کرنے پر لگے ہوئے ہیں بار بار ٹیلی وژن چینل این ایچ پر پوست کے پھول دکھا کر لوگوں کو تلقین کی جارہی ہے کہ اگر کسی کی زمین میں یہ پھول کھلے نظر آئیں تو فوراُ ان کو تلف کر دیا جائے یا حکومت کو اطلاع دی جائے ، حکومتی ملازمین لوگوں کے گھروں میں جاکر ان کو بتارہے ہیں کہ یہ پھول پوست کا ہے اور اس کی کاشت ممنوع ہے ۔ماہرین کا خیال ہے کہ پرندوں کے پروں اور گاڑیوں کے ٹائروں سے لگ کر پوست کے بیج بکھر گئے ہوں گے ۔اباراکی کے شہر شیمو داتے میں پوست کے لاکھوں پودے تلف کئے گئے ہیں ۔شیموداتے کے ملحقہ قصبات یوکی ، سانوا ، میں بھی یہ پھول کہیں کہيں نظر آرہے ہیں ۔

No comments: