کراچی۔ ڈالر کے مقابلے میں مارکیٹ میں ترسیلات ذر کی آمد کے امکان کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 66.75روپے اور قیمت فروخت 66.95روپے رہی۔سال رواں کے آغاز سے روپے کی قدر میں 8.4فیصد تنزلی ہوچکی ہے تاہم 20مئی کو روپے کی کم ترین سطح سے روپیہ 4فیصد ترقی کرچکا ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق روپے کی تجارت کا حجم کم رہا تاہم اگلے چند روز میں ترسیلات ڈالر کی آمد سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت66روپے تک ہوجانے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں روپے کے مقابلے میں یورپی یورو کی قیمت خرید105.94روپے اور قیمت فروخت106.04روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 134.90روپے اور قیمت فروخت135روپے رہی۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment