International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 30, 2008

صوبہ سرحد کے سب سے بڑا مہاجرکیمپ جلوزئی سے مہاجرین کا انخلاء مکمل

نوشہرہ ۔صوبہ سرحد کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ جلوزئی سے مہاجرین کا انخلاء مکمل ہوگیا،کیمپ کو مستقل طور پر بند کر دیاگیا،کیمپ سے 70ہزار مہاجرین واپس چلے گئے ،انخلاء اور آپریشن کے لئے تعینات تین ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو ایک ہفتے بعد واپس بلالیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار جلوزئی کیمپ کے انخلاء کے انچارج مقبول شاہ روغانی نے جلوزئی کیمپ میں کنٹرول بیس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔اس موقع پر افغان کمشنریٹ کے آفیسر محمد صدیق خان اور سیکورٹی انچار حسین خان بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ اگست 2007ء میں جلوزئی کیمپ میں کل 12730خاندان رہائش پذیر تھے جو 70ہزار نفوس پر مشتمل تھے ۔ان میں 9742خاندانوں کے پاس نادرا کے رجسٹریشن کارڈ موجود تھے جبکہ 1583کے پاس رجسٹریشن کارڈموجود نہیں تھے اور کیمپ سے 789خاندان جن میں3769افراد شامل تھے وہ جلوزئی کیمپ سے نکل چکے ہیں مگر وہ افغانستان کی بجائے قریبی علاقوں میں رہائش پذیر ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلے کے مطابق جلوزئی کیمپ میں قالین سے وابستہ ترکمند قوم کے 616خاندانوں کو کیمپ میں عارضی طور پر تین ماہ رہنے کی اجازت دی ہے حکومت ان کے لئے دوسرے علاقے میں ایک کالونی بنارہی ہے اور وہاں پر یہ لوگ رہ سکتے ہیں اگر ان کا حکومت کے ساتھ معاہدہ ہو گیا تو پھر ان کو مزید رہنے کی مہلت دی جائے گی۔ان میں38خاندانوں نے پہلے سے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ میانوالی جائیں گے چونکہ یہ افراد قالین کے اعلیٰ کاریگر ہیں اور ان کے بنائے ہوئے قالین ساری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں اس وجہ سے یہ لوگ یہاں رہے تو قالین بانی کی صنعت کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ 1980ء میں قائم ہوا اور2007ء کے سہ فریقی معاہدے کے تحت اس کو بند کروایاگیا ۔پندرہ مارچ 2008ء کو اس میں آپریشن شروع کر کے دکانوں کو مسمار کر دیاگیا چونکہ اس کے بغیر یہ لوگ واپس نہیں جانے والے تھے اور مجبوراً آپریشن کیاگیا ۔دکانوں کی مسماری کے عرصے میں 12730خاندان واپس گئے اور آج کیمپ سے مہاجرین کا انخلاء مکمل ہوگیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ارد گرد جو مہاجرین روپوش ہوگئے اور آج کے بعد جن مہاجرین کے پاس جلوزئی کی رجسٹریشن پائی گئی ان کو فوری طور پر گرفتار کر کے سرحد پار بھیجا جائے گا۔

No comments: