حساس اعشاریوں میں افراط زر کی شرح 26 فیصد رہی ‘ وفاقی ادارہ شماریات
اسلام آباد۔ ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 30 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی ہفتے کی نسبت مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 26 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 29 مئی 2008 ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 30اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اس ایک ہفتے کے دوران جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ایل پی جی سلنڈر ‘ گندم ‘ آٹا ‘ گھی ‘ چاول ‘ ٹماٹر ‘ شکر ‘ پیاز ‘ مختلف اقسام کی دالیں ‘ گڑ ‘ تازہ دودھ ‘ چائے ‘ گوشت ‘ صابن اور چکن اہم ہیں اس دوران 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام اور 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 28 مئی 2008 ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت اشیاء ضروریہ کی مجموعی قیمتوں میں 25.93فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اس دوران 3 ہزار روپے ماہانہ آمدنی کے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح سب سے زیادہ 29.93 فیصد ‘ 5 ہزار روپے ماہانہ آمدنی کے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 29.01 فیصد ‘ 12 ہزار روپے ماہانہ آمدنی کے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 26.62 فیصد اور 12 ہزار سے زائد آمدنی کے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 23.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment