International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, May 30, 2008
ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی مندی کے اثرات نمایاں رہے، انڈیکس منفی رہے
کراچی+لاہور+اسلام آباد۔ ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی مندی کے اثرات نمایاں رہے جبکہ لاہور اسٹاک ایکسچینج کے باہر اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کو بڑے سرمایہ کاروں اور بروکرزکی ملی بھگت قرار دیتے ہوئے مظاہرہ بھی کیا گیا۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی اور جمعرات کو پریزیڈنٹ کیمپ آفس کے ترجمان کی جانب سے کی جانیو الی تردید کے باوجود سرمایہ کار سیاسی منظر نامے کے حوالے سے متفکر نظر آئے۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 104.54پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 12130.51پوائنٹس پر منتج ہوا۔کاروباری سرگرمیاں 318کمپنیوں تک محدود رہی جس میں 167کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 134کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی تاہم 17کمپنیوں کے حصص بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئے۔اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں آئی ایس ای 10انڈیکس میں 34.16پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 2793.89پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ لاہور اسٹاک ایکسچینج میں ایل ایس ای 25انڈیکس میں 42.08پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 3826.86پوائنٹس پر بند ہوا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کے اختتامی روز بھی سرمایہ کار سیاسی بے یقینی کا شکار نظر آئے اور حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے حصص کی خریداری سے گزشتہ روز کی ساڑھے 4فیصد کی انڈیکس میں کمی کے اثرات کو زائل کرنے میں مدد ملی تاہم اسکے باوجود مندی کے اثرات نمایاں رہے۔سیاسی بے یقینی کے علاوہ بجٹ 2008-09ء میں اعلان کی جانے والی تبدیلیوں سے بھی پریشان ہیں۔کراچی اسٹاک ایکسچینج کی ممبر ثناء حمید کا کہنا ہے کہ تمام ترقی یافتہ ممالک میں کاروباری حلقوں سے متعلق کی جانے والی تبدیلیوں سے برادری کو پہلے ہی آگاہ کرکے اعتماد میں لیا جاتا ہے مگر یہاں کہانی ہی الٹی ہے جس سے آئے دن مارکیٹ کریش کی اطلاع سامنے آتی ہے۔ڈائیریکٹر ایکوئیٹی بروکریج جے ایس کیپیٹل محمد سہیل کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی تک مکمل بحال نہیں ہوسکا ہے۔کراچی اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو سی ایف ایس کے ذریعے فنانسنگ مہیا کی جائیگی جس سے انہیں مارکیٹ کریش کے بعد مستقبل کی صورتحال وضع کرنے میں مدد مل سکے گی واضح رہے کہ سی ایف ایس فنانسنگ کے ذریعے ٹریڈنگ میں سب سے زیادہ فعال69کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ فراہم کیا جاتا ہے۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں کمپنیوں میں عارف حبیب سیکیورٹیز کے حصص 0.06فیصد کی کمی سے 152روپے70پیسے، نینشل بنک آف پاکستان کے حصص 0.6فیصد اضافے سے 154روپے15پیسے جبکہ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص 0.8فیصد کمی سے 125روپے کی سطح پر بند ہوئے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment