International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 30, 2008

بحرین نے پہلی بار یہودی خاتون کو امریکا کے لیے سفیر نامزد کر دیا

مانامہ ۔ بحرین نے پہلی بار امریکا کے لیے اپنی یہودی خاتون رکن پارلیمنٹ ہودا نونو کو سفیر نامزد کر دیا ہے ۔ یہ عرب ممالک کی واحد یہودی خاتون ہیں جنہیں اس منصب پر تعینات کیا جائے گا۔ بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے رکن پارلیمنٹ 43 سالہ یہودی خاتون ہودا نونو کو امریکا میں سفیر کے منصب پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہودا نونو کا کہنا ہے کہ وہ بحرین کی شہری ہیں اور ان کا انتخاب مذہب کی بناء پر نہیں کیاگیا اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہیں پہلی خاتون سفیر ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ ہودا نونو بحرین کی چالیس رکنی شوریٰ کونسل کی ممبر ہیں اس کے علاوہ بحرین ہیومن رائٹس واچ کی صدر بھی ہیں ۔ واضح رہے کہ بحرین میں یہودیوں کی تعداد بہت کم ہے اور اس کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی منقطع ہیں تاہم بحرین کو امریکا اور مغرب کا قریبی دوست اور اتحادی سمجھاجاتاہے۔

No comments: