International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 30, 2008

انٹر میڈیٹ کے امتحانات گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے ہونے کے باوجود مقررہ اوقات میں شروع ہوں گے

راولپنڈی ۔ انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یکم جون سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے امتحانات گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے ہونے کے باوجود مقررہ اوقات میں شروع ہوں گے ۔ پہلی شفٹ کے طلباء کیلئے صبح ساڑھے آٹھ بجے کا وقت مقرر کیاگیا ہے جبکہ سیکنڈ شفٹ کیلئے دن ڈیڑھ بجے رکھا گیا ہے ۔ طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم جون سے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کئے جانے کے باعث اس بات کا خیال رکھیں تاکہ وہ مقررہ وقت پر امتحانی سنٹر میں پہنچ سکیں ۔

No comments: