International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, May 30, 2008
صدر مشرف کے ساتھ کام میں کوئی دقت نہیں ، پارٹی کے فیصلے تک کام جاری رکھوں گا۔سید یوسف رضاگیلانیٍ
واشنگٹن ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے لیے اقتصادی اور دفاعی امداد بڑھائے ۔ مشرف کیساتھ کام کرنے میں کوئی دقت نہیں لیکن جب اعلیٰ پارٹی فیصلہ کرے گی تب صدر سے علیحدگی اختیار کی جائیگی ۔ وال سٹریٹ جرنل سے انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ یہ امداد سیاسی اور اقتصادی استحکام کے لیے ضروری ہے۔ کیونکہ ملک دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے صرف طاقت کے استعمال سے کبھی امن قائم نہیں ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ قبائلی علاقوں کی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت صرف ان قبائیلیوں سے مذاکرات کررہی ہے جو تشدد کے خلاف ہیں اور ہتھیار ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال سے کبھی بھی امن قائم نہیں ہو سکتا ہمیں قبائلی علاقوں میں صورتحال پرقابو پانے کے لیے اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ وہ اب تک صدر مشرف کے ساتھ کام کر رہے ہیں انہیں ان کے ساتھ کام میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں لیکن وہ پارٹی کے فیصلے کی تعمیل کریں گے اور جب تک پارٹی فیصلہ نہیں کرتی وہ شراکت اقتدار جاری رکھیں گے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ حصہ میں امریکی صدرجارج ڈبلیو بش سے حالیہ ملاقات مزید امداد کا معاملہ اٹھایاتھا اور انہوں نے پاکستان کی اقتصادی حالات بہتر بنانے اور مہنگائی پر قابو پانے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment