International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 19, 2008

شریف برادران اہلیت کیس میں عدالت عالیہ نے پیش نہ ہونے پر شریف برادران کا حق دفاع ختم کردیا



لاہور۔ لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس فضل میراں چوہان ، مسٹر جسٹس حسنات احمد خان اور مسٹر جسٹس احسن بھون پر مشتمل فل بینچ نے شریف برادران کے اہلیت کیس میں ان کے دفاع کا حق ختم کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز شریف برادران کے خلاف اہلیت کیس کی سماعت کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کے سامنے سمن تعمیل کرانے والے اہلکاروں نے رپورٹ پیش کی کہ شریف برادران کو نوٹس کی تعمیل کروادی گئی ہے جس پر عدالت عالیہ نے شریف برادران کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کا دفاع کا حق ختم کردیا ہے جبکہ کیس میں فریق بننے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی، حکومت پنجاب ، میاں نوازشریف کے تائید کنندہ مہر ظفر اور سپریم کورٹ بار کے ایگزیکٹو رکن خواجہ طارق سہیل و اے کے ڈوگر کی فریق بننے کی درخواستوں کی سماعت پر بحث مکمل ہونے پر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔ کل درخواست دہندہ کے وکلاء کے دلائل سنے جائیں گے۔

No comments: