واشنگٹن ۔ امریکہ کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بارک اوباما نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن اور ان کے ساتھی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں روپوش ہیں اور یہیں سے اپنے آڈیو پیغامات جاری کرتے ہیں ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واشنگٹن میں قومی سلامتی کے تیرہ رکنی نئے مشیروں کی ٹیم سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بارک اوباما نے کہاکہ وہ صدر بننے کے بعد اسامہ بن لادن کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اگر اسامہ بن لادن مارے بھی گئے تو کوئی انہیں شہید نہیں کہے گا انہوں نے 1998ء میں صدر کلنٹن کے دور میں جاری ہونے والے ایک خفیہ نوٹیفکیشن کا حوالہ دیا جس میں سی آئی اے کو اسامہ بن لادن کو گرفتاری کے فوری بعد مار دینے کے احکامات جاری کئے گئے تھے اوباما کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں بتانا چاہتے کہ اسامہ بن لادن کی زندہ گرفتاری کیلئے وہ کیا طریقہ اختیار کریں گے لیکن اگر امریکی حکومت کو ان کا ٹھکانہ معلوم ہوا تو شاید اسامہ زندہ نہ بچ سکیں بارک اوباما نے مزید کہا کہ اسامہ بن لادن اور ان کے ساتھی پاکستانی قبائلی علاقوں میں آزادانہ نقل وحرکت کر رہے ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف صدر بش اور ری پبلکن پارٹی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, June 19, 2008
اسامہ بن لادن اور ان کے ساتھی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں روپوش ہیں۔ ۔ ۔ بارک اوباما کا دعویٰ
واشنگٹن ۔ امریکہ کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بارک اوباما نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن اور ان کے ساتھی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں روپوش ہیں اور یہیں سے اپنے آڈیو پیغامات جاری کرتے ہیں ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واشنگٹن میں قومی سلامتی کے تیرہ رکنی نئے مشیروں کی ٹیم سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بارک اوباما نے کہاکہ وہ صدر بننے کے بعد اسامہ بن لادن کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اگر اسامہ بن لادن مارے بھی گئے تو کوئی انہیں شہید نہیں کہے گا انہوں نے 1998ء میں صدر کلنٹن کے دور میں جاری ہونے والے ایک خفیہ نوٹیفکیشن کا حوالہ دیا جس میں سی آئی اے کو اسامہ بن لادن کو گرفتاری کے فوری بعد مار دینے کے احکامات جاری کئے گئے تھے اوباما کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں بتانا چاہتے کہ اسامہ بن لادن کی زندہ گرفتاری کیلئے وہ کیا طریقہ اختیار کریں گے لیکن اگر امریکی حکومت کو ان کا ٹھکانہ معلوم ہوا تو شاید اسامہ زندہ نہ بچ سکیں بارک اوباما نے مزید کہا کہ اسامہ بن لادن اور ان کے ساتھی پاکستانی قبائلی علاقوں میں آزادانہ نقل وحرکت کر رہے ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف صدر بش اور ری پبلکن پارٹی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment