International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 19, 2008

دہشت گرد پاکستان میں بیٹھ کر نائن الیون جیسے واقعہ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ، حادثہ دوبارہ پیش آیا تو اس کا ذمہ دار پاکستان ہو گا صدر پرویز مشرف



راولپنڈی ۔ صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین نے پاکستان کو بتایا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں بیٹھ کر نائن الیون جیسے واقعہ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اگر ایسا حادثہ دوبارہ پیش آیا تو اس کا ذمہ دار پاکستان ہو گا صدارتی کیمپ آفس میں ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں صدر مشرف نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصے سے پاکستان سے گرفتار دہشت گردوں سے امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کی اہم تنصیبات کے نقشے ملے ہیں اور امریکہ اس بات سے با خبر ہے صدر مشرف نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر حکومت نے سنجیدگی سے نہ لیا تو امریکہ پاکستان کو ٹائیٹ کر سکتا ہے صدر کا کہنا تھا کہ جس تواتر سے امریکہ کے اعلیٰ عہدیدار پاکستان آ رہے ہیں اس سے اندازہ ہو تا ہے کہ امریکہ تحفظات بتا چکا ہے صدر مشرف کا خیال تھا کہ مستقبل میں اگر یورپی یا امریکہ میں نائن الیون جیسا واقعہ پیش آیا تو امریکہ اور اتحادی پاکستان کو ذمہ دار سمجھیں گے اور شاید پاکستان پھر نائن الیون والی سطح پر آ جائے اور اس بار امریکہ کا نشانہ افغانستان نہیں ہو گا اس سوال پرکہ کیا امریکہ کا اگلہ نشانہ پاکستان ہو گا صدر نے چپ سادھ لی۔

No comments: