بٹل پونچھ ۔ بھارتی فوج کی جمعرات کے روز آزادکشمیر کے سرحدی علاقے بٹل پونچھ پر شدید فائرنگ جس سے4پاکستانی فوجی شہید 3 فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ علاقے میں خوف وہراس پیدا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بٹل پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف سے بھارتی فوج نے دن 11:00بجے بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جس سے4پاکستانی فوجی شہید اور 3فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ہمارا فوجی قافلہ معمول کی پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھا کہ اس پر ایک جنگل سے اچانک فائرنگ شروع کردی گئی جس کے نیتجہ میں دو فوجی موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے تھے جنہوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں جام شہادت نوش کیا جبکہ تین فوجی معمولی زخمی بھی ہوئے جنرل اطہر عباس نے بتایاکہ اس واقعہ کے بعد مزید ایک پٹرولنگ قافلہ جائے حادثہ پر بھی بھیجا گیا تاکہ وہ پتہ چلا سکے کہ یہ فائرنگ کس نے کی تاہم تاحال یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ اس واقعہ میں کون لوگ ملوث ہیں ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, June 19, 2008
بھارتی فوج کی آزادکشمیر کے سرحدی علاقے بٹل پونچھ پر شدید فائرنگ ، ٤ پاکستانی فوجی شہید ٣ فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی
بٹل پونچھ ۔ بھارتی فوج کی جمعرات کے روز آزادکشمیر کے سرحدی علاقے بٹل پونچھ پر شدید فائرنگ جس سے4پاکستانی فوجی شہید 3 فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ علاقے میں خوف وہراس پیدا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بٹل پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف سے بھارتی فوج نے دن 11:00بجے بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جس سے4پاکستانی فوجی شہید اور 3فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ہمارا فوجی قافلہ معمول کی پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھا کہ اس پر ایک جنگل سے اچانک فائرنگ شروع کردی گئی جس کے نیتجہ میں دو فوجی موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے تھے جنہوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں جام شہادت نوش کیا جبکہ تین فوجی معمولی زخمی بھی ہوئے جنرل اطہر عباس نے بتایاکہ اس واقعہ کے بعد مزید ایک پٹرولنگ قافلہ جائے حادثہ پر بھی بھیجا گیا تاکہ وہ پتہ چلا سکے کہ یہ فائرنگ کس نے کی تاہم تاحال یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ اس واقعہ میں کون لوگ ملوث ہیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment