International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 19, 2008

شاہد اورکزئی نے میاں نواز شریف ، رانا ثناء اللہ خان اور میاں مجتبی شجاع الرحمن کی اہلیت کو چیلنج کرنے کے لئے مزید دو درخواستیں دائر کر دیں

لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے مد مقابل ضمنی الیکشن میں امیدوار شاہد اورکزئی نے میاں نواز شریف کی اہلیت اور غیر منتخب وزراء کی نا اہلی کے لئے الگ الگ مزید دو درخواستیں الیکشن ٹربیونل میں دائر کر دی ہیں ۔ میاں نواز شریف کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں نواز شریف ماضی میں فاٹا سے منتخب ارکان کو خریدنے میں ملوث رہے ہیں اس لئے ایسا شخص الیکشن لڑنے کا اہل نہیں ہو سکتا جس پر الیکشن ٹربیونل نے میاں نواز شریف 23 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ شاہد اورکزئی نے ایک اور درخواست صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان اور میاں مجتبی شجاع الرحمن کے خلاف دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیاگ یا ہے کہ یہ دونوں وزراء سابق وزیر اعلی سردار دوست محمد کھوسہ کی کابینہ میں بھی شامل رہے ہیں جبکہ اب میاں شہباز شریف کی کابینہ کے بھی رکن ہیں ۔ آئین کی روح سے کوئی غیر منتخب شخص صرف ایک بار وزیر بن سکتا ہے اس لئے ان دونوں افراد کو وزارت کے لئے نا اہل قرار دیا جائے جس پر عدالت نے میاں مجتبی شجاع الرحمن اور رانا ثناء اللہ کو بھی 23 جون کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

No comments: