International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 19, 2008

عوام بجلی کے بل ادا کرنے سے انکار کر دیں ، پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم



اسلام آباد ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما امین فہیم نے کہا ہے کہ ایک عام آدمی کو بجلی کی سہولت سے محروم کرنا صریحاً ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اس نا انصافی کے خلاف بطور احتجاج بجلی کے بل ادا کرنے سے انکار کر دیں ۔ یہاں جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین فہیم نے کہاکہ عوام کو چاہیے کہ وہ بجلی کے بل ادا کرنا بند کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی پورے ملک کے عوام کے لیے یقنی بنانا حکومت اور واپڈا کی ذمہ داری ہے اور مراعات یافتہ طبقہ بجلی کی عدم فراہمی سے متاثر نہیں ہوتا بلکہ لوڈشیڈنگ تو غریبوں پر ہی بجلی بن کر گرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غریبوںکو تو گرمیوں کے موسم میں صرف پنکھے کے لیے ہی بجلی درکار ہوتی ہے اور اگر وہ پنکھا بھی نہ چلا سکیں اور انہیں بل پورا ادا کرنا پڑے یہ کہاں کا انصاف ہے بلکہ یہ کھلم کھلا دھاندلی ہے اور اس دھاندلی کو ختم ہوناچاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ یہ بجٹ عام آدمی کا بجٹ نہیں کہہ سکتا ۔ بجٹ ایسا ہونا چاہیے کہ جس سے عوام کو ریلیف ملے ۔ امین فہیم نے کہاکہ موجودہ حکومت بھی غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر کام کر رہی ہے اور ان کے کہنے پر ہی پٹرولیم کی مصنوعات پر سبسڈی واپس لی جا رہی ہے۔

No comments: