اے پی ڈی ایم آئندہ کا لائحہ عمل 9,18 جون کو اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس میں طے کرے گی
اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی کال وکلاء کی جانب سے دی گئی تھی دھرنا نہ دینے کا فیصلہ بھی وکلاء نے کیا ۔ اے پی ڈی ایم آئندہ کا لائحہ عمل 9,18 جون کو اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس میں طے کرے گی ۔ ہفتہ کو ثناء نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے وکلاء کے لانگ مارچ میں بھرپور انداز میں شرکت پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور ملک کے کونے کونے سے آنے والے افراد کا شکریہ اداکیاہے ۔عمران خان نے کہا کہ ملک بھر سے وکلاء اور عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں ۔ عدلیہ کو آزاد اور معزول ججز کو بحال کیا جائے ۔ عمران خان نے کہا کہ انصاف کے حصول اور نظام تبدیل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں ۔صرف چہرے بدلنے سے انصاف کا حصول ممکن نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کے قیام کا مقصد ہی نظام کی تبدیلی اور انصاف کی فراہمی ہے ۔ اس مقصد کے حصول کیلیے جدوجہد جاری رہے گی ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment