International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 15, 2008
شام ایران سے تعلقات ختم کر دے ‘ تہران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے ‘ امریکہ ‘ فرانس
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان رواں سال معاہدہ طے پا جائے گاصدر بش اورسرکوزی کا پیرس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطابپیرس ۔ امریکی صدر جارج بش اور فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے پیرس میں مذاکرات کے بعد کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط ہیں ۔ شام ایران سے تعلقات سے ختم کر دے ‘ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے ۔ یہ بات دونوں رہنماؤں نے پیرس میں مشترکہ پیرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس سے قبل ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری پروگرام اور افغانستان میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے تعاون کی ضرورت سمیت متعدد اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ فرانس کے تین روزہ دورے پر آئے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے امید ظاہر کی ہے کہ سال ختم ہونے سے پہلے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فلسطینی ریاست کے معاملات طے پا جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی سال فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن معاہدہ طے پا جائے گا ۔ وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس اور وہ بذات خود دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں ۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر سرکوزی نے کہا کہ وہ آئرلینڈ کے عوام کی طرف سے ریفرنڈم کے ذریعے یورپی یونین کا حصہ نہ بننے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ۔ دونوں رہنماؤں نے شام کو خبردار کیا کہ وہ ایران سے تعلقات ختم کرے ۔ جبکہ ایران کو واضح لفظوں میں کہا ہے کہ وہ اسے ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے ۔ صدر بش نے کہا کہ ایران نے عالمی طاقتوں کی پیش کش ٹھکرا کر ایک بار پھر اپنے شہریوں کو دنیا سے الگ تھلگ کر دیا ہے ۔ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو امن کے لئے خطرہ قرار دے کر روکنے کے لئے کہا ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment