International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 15, 2008
لانگ مارچ کا مطلب راتوں رات تبدیلی لانا نہیں بلکہ یہ ذہنوں کی تبدیلی کے عمل کا نام ہے۔مخدوم جاوید ہاشمی
ملتان ۔ مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ لانگ مارچ کا مطلب راتوں رات تبدیلی لانا نہیںبلکہ یہ ذہنوںکی تبدیلی کے عمل کا نام ہے راتوں رات تبدیلی تو سازشوں اور تختہ الٹنے سے ہوتی ہے ۔ یہ ایک خاموش انقلاب تھا اس سے پورا سیاسی کلچر تبدیل ہوا ہے اس سے پاکستان کی سیاسی وسماجی حیثیت مکمل طور پر تبدیل ہوگئی ہے ۔وہ آج ملتان ائیر پورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ اب پیپلز پارٹی کے اندر بھی ججز کی بحالی اور مشرف کے مواخذے کی آوازتیزی سے بلند ہو رہی ہے۔ آصف علی زرداری اب عوامی احساسات سے نظریں نہیں چراسکتے عوام نے 18فروری کے مینڈیٹ کی توثیق کی ہے کہ وکلاء کی یہ تحریک پاکستان کے لوگوں کی تحریک نجات بن گئی ہے ۔ عوام کو اب اپنی طاقت کا احساس دلادیا گیا ہے ۔سیاسی پارٹیوں کا جو کام تھا وہ وکلاء نے کردکھایا ہے ۔لاکھوں کے لانگ مارچ میں عوام اتنے پر امن رہے ہیں کہ کسی ایک شیشے پر خراش تک نہیں آئی ہے ۔ لانگ مارچ میں دھرنا اس لئے بھی نہیں دیا گیا کہ اس کے لئے کوئی انتظام نہ تھا نہ ٹیلٹ لگے نہ دریاں بچھیں نہ وکلاء بسترکپڑے ساتھ لائے تھے ۔ دھرنے کے بغیرہی وکلاء نے اور سول سوسائٹی نے اپنا پیغام حکومت کو پہنچا دیا ہے ۔اور یہ واضح پیغام ہے کہ اگر اب بھی ججزکو بحال اور مشرف کا مواخذہ نہ کیا گیا توعوام اس سے بڑا لانگ مارچ کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میری آنکھوں نے 40سال سے اسلام آباد میں اتنا بڑا اجتماع نہ دیکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کو بڑا واضح پیغام مل گیا ہے ۔ اب آصف علی زرداری اور جن کے اتحادی جماعتیں اس دباؤ کا زیادہ دیر مقابلہ نہ کریں اورعوامی خواہشات کے پیش نظر فیصلے ہوںگے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment