اسامہ کی گرفتاری کیلئے صدر پرویز مشرف نے قبائلی علاقوں میں مشتبہ ٹھکانوں پر حملے کی اجازت دیدی ہے ۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ
لندن ۔ برطانوی اخبار نے دعو یٰ کیا ہے کہ امریکی صدر بش نے برطانوی سپیشل فورسز کو اپنی صدارت ختم ہونے سے پہلے اسامہ بن لادن کو زندہ یا مردہ پکڑنے کا ٹاسک دیدیا ہے ۔ جس کے لیے صدر پرویز مشرف نے قبائلی علاقوں میں مشتبہ ٹھکانوں پر حملے کی اجازت دیدی ہے یہ دعویٰ ایک برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کیا ۔ ذرائع کے مطابق صدر بش یورپی ممالک کے 8 روزہ خیر سگالی دورے پر برطانیہ پہنچ چکے ہیں ذرائع نے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کی سپیشل بورٹ سروس اور سپیشل رجمنٹ کو امریکہ فوج کی قیادت میں افغان بارڈر میں منسلک پاکستان کے قبائلی علاقوں میں حملے کا ٹاسک دیا گیاہے ۔ آپریشن کے تحت جاسوس طیارے فاٹا میں موجود دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر اس بار میزائلوں سے حملہ کریں گے ۔ پینٰٹا گون کے مطابق امریکی فورسز پاکستانی قبائلی علاقوں میں روپوش القاعدہ کے اہم رہنما اور اسامہ بن لادن کو آپریشن کے تحت افغان بارڈر کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں جہاں گائیڈڈ میزائلوں سے لیس امریکی فوج انہیں نشانہ بنانے کے لیے بے تاب کھڑی ہے برطانیوی اخبار کے مطابق صدر پرویز مشرف نے قبائلی علاقوں میں القاعدہ کے خاتمے کے لیے امریکی اور اتحادی افواج کو جاسوس طیاروں سے حملے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا چکے ہیں
No comments:
Post a Comment