International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 15, 2008

شعیب اختر کو ڈیڑھ سال پابندی اور ٧٠ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

لاہور۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپیلٹ ٹربیونل نے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو ڈیڑھ سال کی پابندی اور 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ سزا پر عملدرآمد ماہ اپریل سے ہو گا ۔تین رکنی اپیلٹ ٹربیونل نے یہ فیصلہ آج قذافی سٹیڈیم میں سنایا ۔ ٹربیونل کی سربراہی جسٹس (ر) آفتاب فرخ نے کی جبکہ اس کے دیگرددو ارکان میں سابق ٹیسٹ کرکٹر حسیب احسن اور نوید چوہدری شامل تھے ۔ جسٹس (ر) آفتاب فرخ اور نوید چوہدری نے ٹربیونل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹربیونل کے تیسرے رکن شعیب اختر کی پانچ سال کھیل پر پابندی کی سزا ختم کر کے پانچ کروڑ روپے جرمانے کے حق میں تھے ۔ جسٹس (ر) آفتاب فرخ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر پانچ سال کی سزا کو بہت زیادہ سمجھتا ہوں ۔ میں ابتدائی طور پر شعیب اختر پر اڑھائی سال پابندی لگانا چاہتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹربیونل پر کسی قسم کا دبا ؤ نہیں تھا ہم نے معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے

No comments: