International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 15, 2008
ڈسکوری خلائی مشن کی تکمیل کے بعد سات خلاء بازوں کو لئے واپس لوٹ آئی
فلوریڈا ۔ امریکی خلائی شٹل ڈسکوری اپنے خلائی مشن کی تکمیل کے بعد سات خلا بازوں کو لئے واپس لوٹ آئی ہے ۔ فلوریڈا کے کینیڈی خلائی سنٹر پر شٹل کے اترنے کے بعد مناظر کو کئی ٹیلی ویژن چینلز نے براہ راست دکھایا ۔ ڈسکوری کو خلا میں بھیجنے کا مقصد بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے ساتھ جاپان کی پہلی خلائی لیبارٹری کو نصب کرن ااور کھولنا تھا ۔ خلا بازوں نے یہ مشن کامیابی سے مکمل کیا ۔ شٹل میں 7 خلاباز سوار تھے اور مشن کمانڈر نے شٹل کی کامیاب واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واپس آنے اور اس ٹیم کا حصہ بننے کی خوشی ہے ۔ جس نے خلائی سٹیشن کے ساتھ لیب جوڑ کر اسے مزید بڑا کر دیا ہے ۔ ڈسکوری نے خلاء میں 14 دن گزارے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment