International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 15, 2008
صدر کو فارغ کرنے اور معزول ججوں کو بحال کرنے کااچھا مو قع ضا ئع کر دیا گیا ۔ شرکا ء لانگ مارچ
اسلام آباد ۔ وکلا ء لانگ ما رچ کے شر کا ء نے کہا ہے کہ وہ یہاں ایوا ن صدر کے باہر دھر نے کی امید اور معزول ججوںکی بحالی کی امید لیے آئے تھے تاہم ایسا نہ ہو سکا صدر مشر ف کو فارغ کر نے اور معزول ججوں کو بحال کرنے کا اچھا مو قع ضا ئع کر دیا گیا ہے ۔عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر امید ہو چلی تھی،جج آج ہی بحال ہو جائیں گے،افسوس ایسا نہ ہوا۔اب کیا کرنا ہے ،حکمرانوں کو نہیں دیکھیں گے ۔لانگ مارچ کے شرکاء نےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک بھر کے کو نے کو نے سے ججوں کی بحا لی اور صدر مشرف کے استعفیٰ کی امید کے ساتھ لا نگ مارچ میں شریک ہو ئے ہم سب کی نظر یں نو از شر یف اور اعتزا ز احسن کے خطاب اور ان کے آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان پر تھیں۔شرکاء نے کہا کہ ہم نے پہلے نو از شر یف کا خطاب سنا ان کے خطاب سے تو ایسا ہی لگا کہ ہمارا یہاں اکٹھا ہونا رائیگاں نہیں جائے گا لیکن اس کے بعد اعتزاز احسن نے خطاب کیا لیکن ان کے اس اعلان نے دل توڑ دیئے کہ یہاں پر دھرنا نہیں دیا جائے گا کیوں کہ ہمارے پاس دھرنا دینے کے لیے وسائل نہیں ہیں۔شرکا ء کا کہنا تھا کہ ہم تو یہاں بھوکے رہنے کے لیے تیار تھے لیکن ہمارا ایک ہی مقصد تھا جج بحال ہوں اور صدر پرویز مشرف کے خلاف کسی فیصلے کا اعلان ہو لیکن دونوں باتوں میںسے ایک بھی نہ ہو سکی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ اعتزازاحسن کا لا نگ مارچ کا اختتامی خطاب ہی مختلف تھا ججوں کی بحالی کی تحر یک میں پہلی باراعتزاز احسن کے خطاب کے الفاظ ان کے نظریا ت اور خیالا ت سے مختلف نظر آئے اور انہوں نے وسائل کی کمی کے سبب دھر نے کے مطالبے کو مستر د کر دیا ۔ لا نگ مارچ کے بیشتر شر کاء ایوان صدر کے باہر دھرنے کے خو اہش مند تھے تاہم تقریباً سب ہی شر کاء نے اعتزاز احسن کے فیصلہ کو تسلیم کیا ۔شرکاء نے انتہائی مایوسی اور بدلی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب کیا کرنا ہے یا کیا ہوگا حکمرانوں کی طرف کوئی نہیں دیکھے گا ۔عوام خود جاگ گئی ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment