اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ فوج اور اس کی قیادت جمہوریت کے حق میں ہے اس اہم موقع پر سیاستدانوں نے کوئی غلطی کی تو انہیں قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ججز کی بحالی کے حوالے سے جدوجہد میں شدت اور ٹکراؤ کا مرحلہ آسکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب سیاسی جماعتوںاور سول سوسائٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ لانگ مارچ اور ٹرین مارچ چلائیں تحریک کو پورے زور وشور سے آگے بڑھنا ہے انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کے موقع پر دھرنے کا پروگرام تھا نہ دھرنا دیاگیا ہے یہ سرگرمی صرف لانگ مارچ تک محدود تھی جس کا فیصلہ وکلاء قیادت نے کیاتھا تاریخی اور کامیاب لانگ مارچ پر چوہدری اعتزاز اور دیگر وکلاء قیادت کو مبارک باد دیتا ہوں اپنے مقصد کے لحاظ سے لانگ مارچ اسلام آباد کی تاریخ کی سب سے بڑی سرگرمی تھی جوکہ عدلیہ کی آزادی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی لانگ مارچ کے اثرات دور تک جائیں گے انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کو مزاحمتی تحریک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا (ق) لیگ کا دور حکومت میں اس قسم کی سرگرمی میں خون کی ندیاں بہتی تھیں موجودہ حکومت مبارک باد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کے حوالے سے لانگ مارچ ٹریلر تھا فلم کا آغاز ہونے والا ہے فلم کی سیریز چلے گی عدلیہ کی بحالی کیلئے پوری سیاسی قوت کو استحصال کیاجائے گا پرویز مشرف بے بس ہو چکے ہیں آصف علی زرداری اور اپنے حلیفوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آمریت کی آخری علامت کو مٹانے کیلئے سول سوسائٹی کا ساتھ دیں گے۔ پرویز مشرف دباؤ میں ہیں مواخدہ اور محاسبہ دونوں ہوں گے فوج کسی صورت آمریت کے ساتھ نہیں ہے نہ فوج آئین توڑ کر کسی ایک شخص کا ساتھ دے سکتی ہے سیاستدان اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں قوم کے جذبات کے حوالے سے طوالت کی گئی تو قوم سیاستدانوں سے تنگ اور مایوس ہو گی انہوں نے کہاکہ حکومت کو آئین توڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل سیکس کے تحت مقدمہ درج کرانا چاہیے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 15, 2008
فوج اور اس کی قیادت جمہوریت کے حق میں ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی
اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ فوج اور اس کی قیادت جمہوریت کے حق میں ہے اس اہم موقع پر سیاستدانوں نے کوئی غلطی کی تو انہیں قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ججز کی بحالی کے حوالے سے جدوجہد میں شدت اور ٹکراؤ کا مرحلہ آسکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب سیاسی جماعتوںاور سول سوسائٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ لانگ مارچ اور ٹرین مارچ چلائیں تحریک کو پورے زور وشور سے آگے بڑھنا ہے انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کے موقع پر دھرنے کا پروگرام تھا نہ دھرنا دیاگیا ہے یہ سرگرمی صرف لانگ مارچ تک محدود تھی جس کا فیصلہ وکلاء قیادت نے کیاتھا تاریخی اور کامیاب لانگ مارچ پر چوہدری اعتزاز اور دیگر وکلاء قیادت کو مبارک باد دیتا ہوں اپنے مقصد کے لحاظ سے لانگ مارچ اسلام آباد کی تاریخ کی سب سے بڑی سرگرمی تھی جوکہ عدلیہ کی آزادی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی لانگ مارچ کے اثرات دور تک جائیں گے انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کو مزاحمتی تحریک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا (ق) لیگ کا دور حکومت میں اس قسم کی سرگرمی میں خون کی ندیاں بہتی تھیں موجودہ حکومت مبارک باد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کے حوالے سے لانگ مارچ ٹریلر تھا فلم کا آغاز ہونے والا ہے فلم کی سیریز چلے گی عدلیہ کی بحالی کیلئے پوری سیاسی قوت کو استحصال کیاجائے گا پرویز مشرف بے بس ہو چکے ہیں آصف علی زرداری اور اپنے حلیفوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آمریت کی آخری علامت کو مٹانے کیلئے سول سوسائٹی کا ساتھ دیں گے۔ پرویز مشرف دباؤ میں ہیں مواخدہ اور محاسبہ دونوں ہوں گے فوج کسی صورت آمریت کے ساتھ نہیں ہے نہ فوج آئین توڑ کر کسی ایک شخص کا ساتھ دے سکتی ہے سیاستدان اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں قوم کے جذبات کے حوالے سے طوالت کی گئی تو قوم سیاستدانوں سے تنگ اور مایوس ہو گی انہوں نے کہاکہ حکومت کو آئین توڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل سیکس کے تحت مقدمہ درج کرانا چاہیے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment