International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 15, 2008

ملک میں سیاسی استحکام کے لئے حکومتی کوششیں جاری رہیں گی ‘ سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لئے حکومتی کوششیں جاری رہیں گی انہوں نے پرامن لانگ مارچ کے انعقاد پر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کو مبارک باد ی ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے راہنما خواجہ آصف سے ملاقات میں کیا ۔ لانگ مارچ کے حوالے سے حکومتی سہولتوں کی فراہمی ‘ پرامن طور پر ملاقات میں اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اس ضمن میں وزیر اعظم نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مثبت کردار کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قائد حزب اختلاف چوہدری پرویز الہیٰ اور مسلم لیگ ( ق ) کے راہنما امیر مقام سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ وزیر اعظم ایوان میں اپوزیشن کے رہنماؤں سے ان کی نشست پر پر جا کر ملے ۔

No comments: