اسلام آباد ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں پر کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا۔ پاکستان کے معاملے میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی وہ ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کررہے تھے۔ جس میں کرزئی نے کہا کہ افغانستان اپنے دفاع میںپاکستانی قبائلی علاقوں پر فوج کشی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ہم پاکستان کے اندر گھس کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم کسی کو اپنی سرزمین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیںد یںگے اور اپنی سرزمین کے چپے چپے کا دفاع کریں گے اور ہم کسی قسم کی جارحیت کو روکنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے اور بہتر تعلقات چاہتا ہے تاہم پاکستان کے معاملات مین کسی کو دخل اندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ لانگ مارچ کے سلسلے میں حکومت نے تمام سہولتیں مہیا کیں ۔ ایک اور سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں کو فوری تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 15, 2008
پاکستان اپنی سرحدوں پر کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا۔ سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں پر کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا۔ پاکستان کے معاملے میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی وہ ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کررہے تھے۔ جس میں کرزئی نے کہا کہ افغانستان اپنے دفاع میںپاکستانی قبائلی علاقوں پر فوج کشی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ہم پاکستان کے اندر گھس کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم کسی کو اپنی سرزمین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیںد یںگے اور اپنی سرزمین کے چپے چپے کا دفاع کریں گے اور ہم کسی قسم کی جارحیت کو روکنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے اور بہتر تعلقات چاہتا ہے تاہم پاکستان کے معاملات مین کسی کو دخل اندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ لانگ مارچ کے سلسلے میں حکومت نے تمام سہولتیں مہیا کیں ۔ ایک اور سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں کو فوری تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment