International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, March 26, 2008

خارجہ پالیسی پر نظر ثانی پارلیمان کا استحقاق ہے،تر جمان دفتر خارجہ





اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ ایم صادق نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت خارجہ پالیسی کا ازسر نو تعین کرنا یا نظر ثانی کرنا پارلیمان کا استحقاق ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان درفتر خارجہ نے کہا کہ امریکاکے نائب وزیر خارجہ جان نیگروپونٹے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے آج ملاقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو اقتدار منتقل ہونے کا مرحلہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نے امریکا کو نائب وزیر خارجہ نیگروپونٹے کے دورہ میں تاخیر کی تجویز کی تھی تاہم یہ دورہ مارچ میں ہونا تھا اس لیے نائب وزیر خارجہ نیگروپونٹے نے مارچ ہی میں دورہ کرنے کو ترجیح دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ امریکی نائب وزیر خاجہ نے سیکرٹری خارجہ ریاض محمد سے ملاقات میں پاک امریکہ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا تیسرا راؤنڈ جلد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس پر پاکستان نے اس سال کے وسط میں واشنگٹن میں پاک امریکا اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا تیسرا راؤنڈ کرنے کی تجویز کی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستانی حدود میں صرف پاکستانی افواج ہی کارروائی کر سکتی ہیں اور Reconstruction Opportunity zone کا فاٹا میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکا نے فاٹا کے لیے علیحدہ سے اگلے پانچ سالوں کے دوران750ملین ڈالر کی امداد بھی دے گا۔

No comments: