International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, March 26, 2008
خارجہ پالیسی میں کوئی بھی تبدیلی حکومت اور پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، پاک۔ امریکہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور واشنگٹن
خارجہ پالیسی میں کوئی بھی تبدیلی حکومت اور پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، پاک۔ امریکہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور واشنگٹن میں اس سال جون میں متوقع ہے، امریکی عہدےداروں کا دورہ پاکستان پہلے سے طے تھا، تعمیر نو مواقع زون اورفاٹا میں امریکی فوجیوں کی نقل وحمل سے متعلق مبینہ تجویز کے درمیان کوئی تعلق نہیں. دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
اسلام آباد ۔ 26 مارچ - دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی میں کوئی بھی تبدیلی حکومت اور پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، وزارت خارجہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاک۔ امریکہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور واشنگٹن میں اس سال جون میں متوقع ہے، امریکی عہدےداروں کا دورہ پاکستان پہلے سے طے تھا، تعمیر نو مواقع زون اورفاٹا میں امریکی فوجیوں کی نقل وحمل سے متعلق مبینہ تجویز کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔
نئی جمہوری حکومت کے قیام کے ساتھ ہی امریکی صدر نے پاکستان کو امداد کی فراہمی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا
واشنگٹن ۔ 26 مارچ - پاکستان میں نئی جمہوری حکومت کے قیام کے ساتھ ہی امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے امریکی قانون کے تحت پاکستان کو امداد کی فراہمی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر نے وزیر خارجہ کنڈو لیزا رائس کے نام ایک میمورنڈم میں انہیں ہدایت کی ہے کہ امریکی کانگریس کو اس امر سے آگاہ کر دیا جائے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جمہوریت سے مشروط پاکستان کو غیر ملکی امداد کی فراہمی پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
پاک افغان دوستی بس اغواءکے دوگھنٹے بعد چھوڑ دی گئی، یرغ
پاک افغان دوستی بس اغواءکے دوگھنٹے بعد چھوڑ دی گئی، یرغمال مسافر رہا، اغواءکاروں نے افغانستان میں گرفتار قبائلیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا
خیبر ایجنسی ۔ 26 مارچ -خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے ذخہ خیل قبائل نے افغانستان میں اپنے گرفتار افراد کی رہائی کےلئے پشاور سے افغانستان جانے والی پاک افغان دوستی بس اور اس کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ دوگھنٹے کے مذاکرات کے بعد بس اور اس میں سوار مسافروں کو رہا کر دیا گیا۔
وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں کے وزراءکی تعداد، پارلیمانی سیکرٹریوں اور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے معاملے پر اتفاق ہو چکا ہے، وزراءکے محکموں کا حتمی اعلان 29 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل کیا جائے گاآئندہ حکومت سازی اور پاور شیئرنگ فارمولے کو حتمی شکل دینے والی مشاورتی کمیٹی کے سینئر رہنماﺅں چوہدری نثار علی خان اور سید خورشید شاہ کی صحافیوں سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 26 مارچ- پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے آئندہ حکومت سازی اور پاور شیئرنگ فارمولے کو حتمی شکل دینے والی مشاورتی کمیٹی کے سینئر رہنماﺅں چوہدری نثار علی خان اور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ وفاقی کابینہ میں شامل اتحادی جماعتوں کے وزراءکی تعداد، پارلیمانی سیکرٹریوں اور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے معاملے پر اتفاق ہو چکا ہے تاہم وزارتوں کے محکموں کا حتمی اعلان 29 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل کر دیا جائے گا۔
پاکستان کی نئی حکومت امن کوششیں وہیں سے شروع کرے جہاں صدر مشرف نے انہیں پہنچایادورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔ پرناب مکھرجی
واشنگٹن ۔ 26 مارچ - بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کو بھارت کے ساتھ امن کوششیں وہیں سے شروع کرنی چاہئیں جہاں صدر پرویز مشرف کی حکومت نے ان کوششوں کو پہنچایا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment