International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, March 26, 2008
موجودہ جوڈیشری اور اس کے فیصلوں کی آئینی حیثیت نہیں ، اعتزاز احسن
اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ جوڈیشری اور اس کے فیصلوں کی آئینی طور پر کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ 3 نومبر کو 7 جج صاحبان کے حکم امتناعی کے فیصلے سے جو بھی فیصلہ متصادم ہے وہ ڈی فیکٹو سے پروٹیکٹ نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ 3 نومبر کا فیصلہ چیف جسٹس سمیت 7 ججوں نے ان کی درخواست پر دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اگر کوئی پھانسی سے بری ہو گیا یا دیگر پرائیویٹ کیسوں کے فیصلوں پر ڈی فیکٹو ڈاکٹرین لگے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وکلاء کی تحریک پارلیمان کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے اور اگر پارلیمان 30دن کے اندر عدلیہ کی بحالی کرتی ہے تو وکلاء تحریک اس پر راضی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک حالیہ جوڈیشری کی آئینی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتی ۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ اگر ایوان صدر سے سازشیں جاری رہیں تو پھر لانگ مارچ کی آپشن موجود ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment