International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, March 26, 2008

ججوں کے معاملے پر پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کرینگے،امریکا

واشنگٹن ……امریکی دفترخارجہ نے پاکستان میں اعلیٰ عدالتوں کے معزول ججوں کی رہائی کو ایک مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی کا فیصلہ پاکستانی سیاسی نظام کو کرنا ہے اور امریکا اس معاملے پر پاکستان کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہیں کرسکتا ۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکسان میں سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کو مزید بڑھانے کیلئے امریکا یوسف رضا گیلانی کی حکومت سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ جبترجمان سے پوچھا گیا کہ امریکا اب بھی صدر مشرف کو ناگزیر اتحادی تصور کرتا ہے تو ترجمان نے ہاں یا نہ کئے بغیر کہا کہ صدر مشرف پاکستان میں اہم شخصیت ہیں انہوں نے اپنے ملک کے لیے کئی مثبت اقدامات کئے ہیں لیکن ان کے ناگزیر ہونے کا جواب پاکستانی سیاسی نظام کو دینا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی صدر مشرف کے ساتھ کام کیا اور اب بھی کرتے رہیں گے وہ امریکا کے اچھے دوست اور اتحادی ہیں۔

No comments: