International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, March 26, 2008
طاقتور پارلیمنٹ ملک وقوم کو لگے زخموں کاموثر علاج ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی
ملتان ۔ وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ طاقتور پارلیمنٹ ملک وقوم کو لگے زخموں کاموثر علاج ہے۔ پیپلز پارٹی کی اساس میں بھٹو خاندان اورغریب عوام کی قربانیاں ہیں ۔ ملک میں جمہوریت لانے اور مساوی معاشی نظام لانے کے لئے پیپلز پارٹی نے چالیس سال قبل جو سفر شوع کیا تھا وہ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے ۔ وہ ملتان سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداورں اور نو منتخب ممبر ان پنجاب اسمبلی پر مشتمل وفد ، پیپلز پارٹی کے رہنما خالد جاوید وڑائچ اورملک جمشید وقاص ارائیں سے ٹیلی فون پر بات چیت کررہے تھے۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے ڈویژنل صدر ملک احمد حسین ڈیہڑ ، پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری تعلقات عامہ خواجہ رضوان عالم ، ایم پی اے عامر ڈوگر ، سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی ، ایم پی اے رانا بابر حسین ، نشاط خان ڈاہا ،پیر جمیل شاہ اورکرنل نوید اسلم شامل تھے ۔ وزیر اعظم پاکستا ن نے کہاکہ ان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے چند بڑے میک اپ زدہ شر بیرونی دنیا کو دکھانے کی بجائے عالمی اداروں کو پاکستان کے پسماندہ حصوں کی اصل تصویر دکھائی جائے گی تاکہ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لا یا جاسکے اور پاکستان کے شہریوں کو صاف پانی ، علاج معالجے اور تعلیم کی بہرت سہولتیں میسر آسکیں ۔ انہوںنے کہاکہ ان کی حکومت غریب عوام کی فلاح وبہبود کو اپنی بنیادی ترجیح سمجھتے گی او پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد آئندہ سودنوں کے لئے جس منصوبے کا اعلان وہ پارلیمنٹ میں کریں گے اس میں غریب عوام کی بھلائی ، بیروزگاری میں کمی اور مہنگائی کی شدت کو کم کرنا بھی شامل ہوگا۔وزیر اعظم پاکستان نے کہاکہ آج وہ جس مقام پر پہنچے ہیحڈ اس میں ان کے حلقہ انتخاب اور ملتان کے شہریوں کابنیادی کردار ہے وہ بہت جلد ملتان آئیں گے۔ اور ملتان واپس آکجر ان کاشکریہ ادا کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور پیپلز پارٹی کے بانی چےئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کی روشنی میں پاکستان کے تمام علاقوں خصوصاً پسماندہ علاقوں کی ترقی کو پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی اس حکومت میں ترجیح دی جائے گی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment