International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, March 26, 2008
نیگروپونٹے اور رچرڈ باؤچرکی لنڈی کوتل میں قبائلی جرگے سے ملاقات
پاکستان میں اٹھارہ فروری کے انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی نئی حکومت ابھی انتقال اقتدار کے مراحل میں ہے اور ادھر دو اعلیٰ امریکی عہدیدار پاکستان کے غیر اعلانیہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے صدر پاکاستن کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے بھی ملاقات کی ہے
آج بدھ کے روز امریکی وزرائے خارجہ نیگروپونٹے اور رچرڈ باؤچر نے خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں قبائلی جرگے سے ملاقات کی، جس میں امن وامان کی بحالی اور علاقے کی ترقی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کے اعلیٰ حکام اور قبائلی جرگے کے درمیان ملاقات خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کی آرمی چھاؤنی میں ہوئی۔ قبائلی جرگے کی قیادت قبائلی سردار ملک دریا خان نے کی۔ ملاقات میں امن وامان کی بحالی، علاقے کی پسماندگی کے خاتمے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذ
رائع کے مطابق قبائلی عمائدین نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقے کے مسائل کے حل کے لئے جرگہ سسٹم کو بحال اور منظم کیا جائے۔ قبائلی عمائدین نے امریکی حکام پر واضح کیا کہ قبائلی دہشت گرد نہیں ہیں اور امن پسند لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کو تعلیم، روزگار اور ترقی کی ضرورت ہے۔ نیگرو پونٹے اور رچرڈ باؤچر نے قبائیلی جرگے ک یقین دہانی کرائی کہ قبائلی علاقوں میں تمام ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔
اسی دوران خیبر ایجنسی میں اغواکاروں سے پولیٹیکل انتظامیہ نے کامیاب مذاکرات کے بعدپاک افغان دوستی بس کو چھڑوالیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پشاور سے افغانستان کے شہر جلا ل آباد جانے والی بس کو خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں اغوا کر لیاگیا تھا جس پر پولیٹیکل انتظامیہ نے اغواکاروں سے کامیاب مذاکرات کئے جس کے بعد پاک افغان دوستی بس تمام مسافروں سمیت دوبارہ جلال آباد روانہ ہوگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے اغواکاروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے افغانستان میں قید تین ساتھیوں کی رہائی کے لئے سفارتی سطح پر بات چیت کی جائیگی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment