International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, March 26, 2008
وفاقی کابینہ کے معاملے پر اتفاق ہو چکا،سید خورشید شاہ
اسلام آباد- پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے آئندہ حکومت سازی اور پاور شیئرنگ فارمولے کو حتمی شکل دینے والی مشاورتی کمیٹی کے سینئر رہنماؤں چوہدری نثار علی خان اور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ وفاقی کابینہ میں شامل اتحادی جماعتوں کے وزراء کی تعداد، پارلیمانی سیکرٹریوں اور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے معاملے پر اتفاق ہو چکا ہے تاہم وزارتوں کے محکموں کا حتمی اعلان 29 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل کر دیا جائے گا۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور اے این پی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل پاور شیئرنگ مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سید خورشید شاہ، سید نوید قمر، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے چوہدری نثار علی خان، خواجہ محمد آصف، سینیٹر اسحاق ڈار اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے شرکت کی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment