اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی اصلاحات کا فیصلہ کر لیا اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائر قاضی محمد فاروق نے وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائر قاضی محمد فاروق نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے سفارشات اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد کی سربراہی میں 8 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اراکین میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ، جوائنٹ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ، الیکشن کمیشن کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ۔ کمیشن میں مقامی حکومتوں سے متعلق جوائنٹ سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیکشن افسر ( قانون ) شامل ہیں۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کی ذمہ داریوں میں انتخابات سے متعلق قواعد و ضوابط قوانین میں ترامیم سفارشات اور تجویز مرتب کرنا ہے ۔انتخابی اصلاحات کے لیے کمیٹی کا قیام بین الاقوامی اور ملکی مبصرین اور مشنز کی رپورٹس بالخصوص یورپی یونین ، کینیڈین ہائی کمیشن کی مبصر رپورٹس کی روشنی میں قائم کی گئی ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment