لاہور : آج پوری دنیا میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے جبکہ سال 2007ء پاکستانی میڈیا اور صحافیوں کیلئے بدترین ثابت ہوا،سال گذشتہ دنیا بھر میں قتل ہونیوالے 86صحافیوں میں 6پاکستانی تھے،ملک میں صحافی برادری پر تشدد اور ٹی وی چینلز بند ہوتے رہے۔میڈیا سے وابستہ افراد کی ہلاکتیں عراق میں سب سے زیادہ ہوئیں،1511پر حملے کئے گئے،07ء میں عالمی سطح پر 887صحافی زیر حراست رہے۔تفصیلات کے مطابق آج پوری دنیا میں آزادی صحافت کا عالم یدن منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا کے ہر خطے میں صحافت کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا اور اس پر عائد پابندیوں کو ختم کرنا ہے‘ عالمی سطح پر آج بھی صحافت کو مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا ہے اور بعض خطوں میں اسے طاقت کے زور پر کچلا جارہا ہے۔ پاکستان میں بھی 2007ء کے دوران ملک میں صحافت کو طاقت کے زور پر قابو میں کرنے کی کوشش کی گئی‘ 29 ستمبر 2007ء کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے آفس کے سامنے صحافیوں پر بدترین تشدد کیا گیا جس سے 43 صحافی زخمی ہوئے جن میں سے اکثر شدید زخمی ہوئے۔ اسی روز پشاور میں اسلام آباد کے واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والے 4 صحافیوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کیا گیا‘ 3 نومبر کے اقدام سے 45 ٹی وی چینلز اور 2 ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی ٹرانسمیشن کو معطل کردیا گیا‘ تمام چینلز کو بعدازاں اجازت دے دی گئی تاہم جیو نیوز اور جیو سپر کو پھر بھی معطل رکھا گیا‘ 2007ء کے دوران جیو ٹی وی کو شدید حکومتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی دن کے حوالے سےمختلف ذرائع سے جو اعداد و شمار حاصل کئے ہیں ان کے مطابق عراق میں 2007ء کے دوران 47 صحافی قتل ہوئے جن میں سے 46 کا تعلق عراق سے تھا جو امریکی اور اتحادی فوجوں کا براہ راست نشانہ بنے۔ عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے اعداد و شمار کے مطابق 2007ء میں ہی عالمی سطح پر 86 صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی اور سچ کی جنگ کے باعث قتل کئے گئے‘ اس دوران 887 صحافی زیرحراست رہے جبکہ 1511 صحافیوں پر مختلف نوعیت کے حملے کئے گئے‘ 2002ء سے 2007ء تک کے 5 برسوں کے دوران صحافیوں کے قتل کے واقعات میں 244 فیصد اضافہ ہوا‘ 2002ء کے دوران عالمی سطح پر 25 صحافی قتل کئے گئے جن کی تعداد 2007ء تک بڑھ کر 86 ہوگئی۔ 2007ء کے دوران عالمی سطح پر ہلاک ہونے والے صحافیوں میں سے نصف یعنی 47 کا تعلق عراق سے تھا۔ عراق میں 2003ء سے 2007ء تک 207 صحافی قتل کئے گئے اور یہ تعداد ویت نام‘ یوگوسلاویہ‘ الجیریا اور روانڈا میں قتل ہونے والے صحافیوں سے زائد ہے۔ ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوز پیپر کے مطابق 2008ء کے دوران اب تک 5 صحافی افغانستان‘ برازیل‘ ہنڈراس‘ عراق اور نیپال میں قتل کئے جاچکے ہیں۔ جنوبی ایشیاء میں قتل ہونے والے صحافیوں میں سے 43 فیصد کا تعلق پاکستان سے تھا‘ اس دوران جنوبی ایشیاء میں کل 14 صحافی قتل کئے گئے جس میں سے 6 کا تعلق پاکستان سے تھا جبکہ سری لنکا کے 3‘ افغانستان اور نیپال کے 2,2 اور بھارت میں ایک صحافی قتل کیا گیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2007ء کے دوران ملک میں 6 صحافی شہید ہوئے جن میں زبیر احمد مجاہد کو میرپورخاص میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا جبکہ محبوب خان چارسدہ میں سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر حملے کے دوران شہید ہوا۔ جاوید خان فوٹوگرافر لال مسجد پر فائرنگ کے دوران شہید ہوا‘ محمدعارف خان 18 اکتوبر کو بینظیربھٹو کے جلسے کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہوا اور رب نواز چانڈیو ٹھٹھہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, May 3, 2008
آزادی صحافت کا عالمی دن،2007ء پاکستانی میڈیا اور صحافیوں کیلئے بد تر ین رہا

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment