International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, May 3, 2008

مہنگائی کا طوفان ،عوام نے الٹی گنتی شر وع کر دی ،سینیٹ میں شیم شیم کے نعر ے

اسلام آباد: سینیٹ میں جمعہ کے روز ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی‘ پٹرول‘ آٹا اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے اور قلت پر بحث کی گئی۔ بحث کے دوران عوام کا کچومر نکالنے پر تلی ہوئی ہے،100روز کیلئے کئے گئے اعلانات 100سال میں بھی پورے نہیں ہو سکتے۔ کامل علی آغا نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں تین روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں دوسری اشیاء بھی مہنگی ہو جائیں گی۔ طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ حکومت آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے اور اس کو مہنگا ہونے سے روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ گلشن سعید نے کہا کہ بجلی کا بحران ہے آٹے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وسیم سجاد نے کہا کہ روٹی دو روپے مہنگی ہو گئی ہے۔ خورشید احمد نے کہا کہ بجلی‘ گیس‘ آٹا‘ گھی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ناروا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ تاریخ کا بدترین اضافہ ہے۔ ان تمام محرکین نے مطالبہ کیا کہ ان ایشوز پر تفصیل سے بحث کی جائے۔ اس کے بعد ایوان میں بحث کا آغاز ہوا۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر کامل علی آغا نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا طوفان عوام کے لئے ناقابل برداشت ہو گیا ہے۔ زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔

No comments: