International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, May 3, 2008
نیویارک کے ٹرائیکا فلم فیسٹول میں "رام چند پاکستانی"کی زبردست پذیرائی
کراچی:28اپریل کی شب نیویارک کے ٹرائبیکا فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ”رام چند پاکستانی“ کو پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا گیاجسے اپنی پہلی اسکریننگ کے موقع پرہی ناظرین کی جانب سے زبردست اور شاندار پذیرائی ملی۔ اس موقع پر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔400سے زائد افراد نے ”رام چند پاکستانی“ کو موضوع اور ہدایت کاری کے حوالے سے بہت بہترقراردیااور ان خیالات کا اظہار کیا کہ ”پاکستان کو اس پر فخر ہونا چاہئے“، ”اس فلم میں درد بھی ہے اور مسکراہٹ بھی، جس سے جذبات و احساسات کا صحیح اندازہ ہوتا ہے“۔ شو کے بعد جاوید جبارکی صاحبزادی اور فلم کی ڈائریکٹرمہرین جبار اور مرکزی کردار ادا کرنے والی نندیتا داس کو لوگوں نے گھیر لیا، ان کے کام کی تعریف کی اور ان سے مختلف سوالات بھی پوچھے۔شرکاء نے ڈائریکٹر سے یہ بھی پوچھا کہ اس فلم میں دکھائے جانے والے واقعات اور اس کی عکاسی کن واقعات سے متاثر ہوکر بنائے گئے ہیں اور وہ حالات و واقعات کیا تھے؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment