International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, May 3, 2008
بیوروکر یسی میں بڑی تبدیلیاں ،6 وفاقی سیکریٹریز تبدیل ،21 افسران کی22 ویں گر یڈ میں تر قی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔ چھ وفاقی سیکرٹریوں کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ مختلف سروس گروپوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ 21 کے 21 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی منظوری کے بعد ان ترقیوں اور تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر محمد شریف کو تبدیل کر کے سیکرٹری ریاستیں و سرحدی امورلگایا گیا ہے۔ سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی محمد سلیم خان کو تبدیل کرکے سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ‘ سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس عبدالرؤف چوہدری کو تبدیل کر کے سیکرٹری ٹیکسٹائل مینجمنٹ ڈویژن‘ سیکرٹری فنانس ڈویژن ڈاکٹروقار مسعود کو تبدیل کر کے سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن‘ سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل فرخ قیوم کو تبدیل کر کے سیکرٹری فنانس ڈویژن اور سیکرٹری ٹیکسٹائل مینجمنٹ ڈویژن ظفر محمود کو تبدیل کر کے سیکرٹری پیٹرولیم و قدرتی وسائل تعینات کیا گیا ہے۔ یہ چھ افسر گریڈ 22 کے ہیں اور ان سب کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے۔ مختلف سروس گروپوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ 21 کے افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری تجارت محمد اشرف خان کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری سپورٹس ڈویژن اور قائم مقام سیکرٹری پارلیمانی امور شیخ غضنفر حسین کو ترقی دے کر سیکرٹری پارلیمانی امور لگایا گیا ہے۔ پنجاب میں تعینات ڈی ایم جی کے گریڈ 21 کے افسر بدر الاسلام کو ترقی دے کر وہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن نیئر آغا کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر وفاقی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر لگایا گیا ہے۔ وہ بارہ مئی سے اپنے عہدے کے چارج لیں گے۔ سیکرٹری وفاقی محتسب سیکرٹری محمد احتشام خان کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر وہیں تعینات رکھا گیا ہے۔ فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئر ممبر مرزا کریم بیگ گریڈ 22 میں ترقی دے کر وہیں کام کریں گے۔ سرحد میں تعینات ڈی ایم جی کے گریڈ 21 کے افسر محمد فرید خان کی ترقی دے کر سیکرٹری ہیومن رائٹس ڈویژن لگایا گیا ہے۔ سندھ میں تعینات ایس انوار حیدر کو ترقی دے کر سندھ میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈویژن مسز سرور لاشاری کو ترقی دے کر سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن لگایا گیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment