International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, May 3, 2008

آئینی تر میم کے ذریعے ججز کی بحالی پر ایوان صدر کو اعتراض نہیں ہو گا،پارلیمنٹ 58 ٹوبی ختم کر تی ہے توصدر فیصلہ تسلیم کر لیں گے

اسلام آباد: ایوان صدر کو آئینی ترمیم کے ذریعے ججز کی بحالی پر اعتراض نہیں ہوگا۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایوان صدر معزول ججز کی بحالی سے متعلق اب بھی اس موقف پر قائم ہے کہ معزول ججز کی بحالی کیلئے آئینی ترمیم کا راستہ اختیار کرنا ہوگا اور اگر ججز کی بحالی کے لیے کوئی دوسرا راستہ اختیارکیا گیا تو نیا بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ صدر پرویز مشرف آئین میں دیے گئے طریقہٴ کار کے مطابق کسی بھی اقدام کے مخالف نہیں اور پارلیمنٹ اگر دوتہائی اکثریت کے ساتھ (2)58بی کے تحلیل اسمبلی کے صدر کے صوابدیدی اختیار کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلے تو صدر پارلیمنٹ کا فیصلہ تسلیم کرلیں گے ۔ ذرائع نے کہا کہ صدر پرویز مشرف ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔

No comments: