International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, May 3, 2008

عوام کو روٹی ، کپڑا اورمکان کی فراہمی کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں ۔وزیراعظم کا ملتان میں جلسہ عام سے خطاب



ملتان ۔ وزیراعظم سید یسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب سے وزیراعظم کا انتخاب پاکستان پیپلز پارٹی میں جمہوریت کا واضح ثبوت ہے ۔عوام کو روٹی ، کپڑا اورمکان کی فراہمی کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں ۔متفقہ اعتماد کے ووٹ سے نئی پارلیمانی و جمہوری تاریخ رقم ہوئی پسماندہ اور نظر انداز علاقوں میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کرنے کیلئے میگا ترقیاتی پیکج کے اعلان کئے جائیں گے۔جلد ہی قوم عدلیہ کی بحالی کی خوشخبری سنے گی تمام اداروں کی آزادی و خود مختاری کو یقینی بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی شہر ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور پر عمل کرتے ہوئے روٹی ، کپڑا اور مکان کا اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے 1973ء کا آئین بھی بحال ہوگا عدلیہ بھی بحال اور آزاد و خود مختار ہو گی تمام ادارے آزاد خود مختار ہو گی۔ پیمرا کے کالے قوانین کا خاتمہ کیاجائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم عوام سے کئے گئے اپنے تمام وعدے ضرور پورے کریں گے کیونکہ عوام نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دئیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے منشور پر ضرور عمل کریں گے اور روٹی ، کپڑا اور مکان کا اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ میں اپنے دو دن ملتان میں قیام کے دوران ایسے پیکج کا اعلان کر کے جاؤں گا کہ عوام کو اعتماد ہو گا کہ ہم نے کوئی عملاً کام کیاہے وزیراعظم نے کہاکہ ملتان کے ان پسماندہ علاقوں کو جنہیں ہمیشہ ہی نظر انداز کیا جاتا رہا ان کو ترقی دیں گے اور اپنی پریس کانفرنس میں نئی یونیورسٹیوں ، کالجوں ، سکولز کے قیام ، گیس کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ کے ذریعے ہم پر اعتماد کا اظہار کیاہے ہم ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔وزیراعظم نے کہاکہ جو لوگ پیپلز پارٹی پر تنقید کیا کرتے تھے کہ اس جماعت میں جمہوریت نہیں ہے وہ آج دیکھ لیں کہ آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ بھی وزیراعظم بن سکتی تھیں مگر انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار ہے انہوں نے عوام سے کہاکہ آپ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ آپ کے شہر کا نمائندہ آج وزیراعظم ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں نہ صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ہیں یہ پارٹی وفاق کی علامت ہے یہ وفاقی پارٹی ہے اس کی شاخیں چاروں صوبوں میں ہیں۔ میں پی پی پی اور آصف علی زرداری کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا انہوں نے کہاکہ انتخابات میں جمہوری قوتوں کی کامیابی ہوئی ہے انہوں نے عوام سے کہاکہ میں آپ کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے جمہوری حکومت کے منشور اس کے پروگرام اور 73ء کے آئین پر اعتماد کیا اور ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلی میں مجھ پر سب نے اعتماد کیا یہ اتحادی جماعتوں کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں صبرو استقامت کا ثبوت دیا ہے جمہوریت کی خاطر کوڑے کھائے انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان قربان کی میں سلام کرتا ہوں انہیں جنہوں نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جمہوری عمل کو آگے بڑھایا ۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ ہم ایسے منصوبے شروع کریں گے تاکہ لوگوں کو روز گار ملے ، لوگ خود کشیاں نہ کریں ہم اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ملتان کے عوام کا دیرینہ خواب ضرور پورا ہو گا انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی کوششوں سے ان کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے انہوں نے کاکہ کل بھی بھٹو زندہ تھا اور آج بھی بھٹو زندہ ہے ۔ جلسے سے خطاب سے قبل وزیراعظم نے بے نظیر بھٹو کیلئے دعائے مغفرت کرائی اور کہاکہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ انہوں نے عہد کیا ہے کہ اپنی قائد بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھیںگے

No comments: