International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, May 3, 2008

امر یکیوں کی نواز شر یف اور آصف زرداری سے ملاقاتیں ،صدر پرویز کیخلاف کم سے کم اقدامات کی ضمانت مانگ لی

کراچی : دبئی میں گزشتہ روز کے مذاکرات کے بعد آصف علی زرداری کی دبئی میں موجود اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے دبئی میں اہم ذمہ دار شیخ کے محل میں چار گھنٹے تک طویل دورانیے کی بات چیت ہوئی ہے۔خصوصی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکیوں نے آصف علی زرداری اور انکی جماعت کو پانچ سال تک حکومت کرنے کا وقت دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن پرویز مشرف کے خلاف کم سے کم اقدامات کرنے کی ضمانت آصف علی زرداری سے مانگی ہے۔ دبئی کی شخصیت کی معرفت اس ملاقات میں بہت سے امور طے ہوئے ہیں جس میں صوبہ سرحد میں ان کو اپنا کنٹرول قائم کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ نواز شریف کے ساتھ بہت زیادہ آگے بڑھ کر کام کرنے سے باز رہنے کو کہا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری پر امریکیوں نے دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ ججوں کی بحالی کے معاملہ پر امریکیوں نے آصف کی مدد کرنے کو کہا ہے۔ کہا جا رہا ہے نوازشریف کو مائنس کرنے کیلئے ججوں کی بحالی کافیصلہ صرف اتنے وقت کے لئے ہوگا کہ اگلے کسی نئے حکم کے بعد آصف ججوں کی بحالی کے پریشر سے باہر ہو جائیں گے اور نواز لیگ مری معاہدے کے روح سے اقتدار سے باہر آ جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان کے مختلف اہم حلقے یہ کہتے آ رہے ہیں کہ ججوں کی بحالی کے معاملے میں امریکی مداخلت ہو رہی ہے۔ این این آئی کے مطابق پاکستان میں امریکہ کی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے جاتی عمرہ رائیونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہی ۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ نواز شریف نے امریکہ پر ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ ججز کی بحالی پر کسی بھی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور ہمار ے درمیان مذاکرات اور معاملات طے پا چکے ہیں ۔امریکی سفیر جاتی عمرہ پہنچیں تو میاں نواز شریف نے خود ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ججز کی بحالی کے حوالے سے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد امریکی سفیر نے نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہا رکیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیا ن یہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے ججز کی بحالی اور دیگر معاملات پر میاں نواز شریف سے بات کی تاہم میاں نواز شریف نے انہیں کہا کہ ججز کی بحالی پاکستانی قوم کا مطالبہ ہے اسی پر ہی ہم نے مینڈیٹ حاصل کیا لہٰذا کچھ بھی ہو جائے ججز کو 2 نومبر کی پوزیشن پر ہر صورت بحال کیا جائے گا ۔

No comments: