International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, May 3, 2008

سردار اختر مینگل اور حبیب جالب بغاوت کے مقدمات سے بری

کوئٹہ : وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے احکامات کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امان الله خان یاسین زئی نے سردار اختر مینگل اور بی این پی کے جنرل سیکرٹری حبیب جالب ایڈووکیٹ کو غداری کے مقدمات سے بری کر دیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان کے خلاف ایف آئی آر ختم کی جائیں۔ منگل کو جج بینچ نے اختر مینگل کو غداری کے ایک مقدمہ اور حبیب جالب ایڈووکیٹ کو اسی طرح کے دو مقدمات سے بری کیا۔ سماعت کے دوران حبیب جالب نے کہاکہ اختر مینگل اور دیگر بلوچ رہنماؤں کے خلاف درج غداری کے مقدمات میں کوئی وزن نہیں ہے کیونکہ انہوں نے ایوب ا سٹیڈیم میں مرحوم نواب اکبر بگٹی کی نماز جنازہ میں کوئی تقریریں نہیں کی تھیں۔

No comments: